فیصل آبادگھریلو ناچاقی پر خاتون اور نو جوان کا اقدام خود کشی

منگل 12 جون 2018 17:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) گھریلو ناچاقی پر خاتون اور نو جوان کا اقدام خود کشی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 215ر ب کی رہائشی 25سالہ فرزانہ زوجہ اسلم نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل لیں ، جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا جبکہ216ر ب کے رہائشی 26سالہ زاہد نے گھروالوں سے جھگڑ کر سپرے پی لیا ، جسے حالت غیر میں مبتلا ہونے پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر ز انکی جانہیں بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :