قوم کرپٹ شریف برادران اورزردرای مافیا سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر نے کے لیے 25جولائی کو پی ٹی آئی کوووٹ دے، ڈاکٹر یاسمین راشد

منگل جون 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدورا این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قوم کرپٹ شریف برادران اورزردرای مافیا سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کر نے کے لیے 25جولائی کو پی ٹی آئی کوووٹ دے اور بلے پر مہر لگائے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ، این اے 125کے لوگ آج بھی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ، ترقیاتی کاموں کے نام پر علاقے کی تمام سڑکیں اکھاڑدی گئی ہیں، ماہ رمضان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ انتہا پر ہے ، شہباز شریف کا دوراقتدار عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں تھا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے د ن را ت ایک کر کے کر پٹ ٹو لہ کو پور ی دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیا ہے،،نواز شریف احتساب سے راہ فرار ہو نے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں،شر یف بردران کسی غلط فہمی میں نہ رہیںاگر انہوںنے یا ان کے حواریوں نے سپر یم کور ٹ اور نیب کیخلا ف کو ئی بھی او چھی حر کت کر نے کی کو شش کی تو پوری قوم سیسہ پلا ئی دیوار کی طرح کھڑی ہو جائے گی جیسے جیسے نواز شریف کیس کا فیصلہ قر یب آ رہاہے اسی طرح نواز شریف اور انکے درباریو ںکی چیخ پکار بڑھتی جا رہی ہے،،پاناما کیس فیصلہ سے ن لیگ کی منافقت کی سیا ست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی کر پٹ اور بد یا نت حکمران عوام کو منہ دکھانے کے قا بل نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ مو جود ہ حکمرانو ں کا سور ج غرو ب ہوچکا ہے نواز شریف کی سیاست کا باب بند ہو چکا ہے، تحریک انصا ف نے کر پشن کے خاتمے کیلئے جس مہم کا آغاز کیا تھا وہ کامیا بی کے قر یب پہنچ چکی ہے پاناما فیصلہ پاکستانی سیا ست کا رخ تبد یل کر دے گااورملک میں انصا ف کی حکمرانی قا ئم ہو ئی جس کا کر یڈ ٹ عمران خان کو جاتا ہے۔