ہٹیاں بالا‘سیداں بانڈی زمین کا تنازعہ معمولی تلخ کلامی پرتھانہ چناری میں شریف اوربے گناہ شہریوں پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی

بدھ 13 جون 2018 12:43

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سیداں بانڈی زمین کا تنازعہ معمولی تلخ کلامی پرتھانہ چناری میں شریف اوربے گناہ شہریوں پر ایف آئی آر درج کروا دی گئی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منشاء طاہر نے پیسے لے کر اپنے قریبی عزیز کو فائدہ پہنچا کر معمولی خراش والے شخص کو مضروبی فارم میں شدید زخمی قرار دے کر بے بناید مقدمہ درج ہونے میں مدد فراہم کردی جس افراد کے ایف آئی آر میں نام درج کیئے گئے وہ وقوع کے وقت موجود ہی نہیں تھے ان خیالات کا اظہار ملک عبدالعزیز،شاہد حسین،طیب حسین شاہ،طاہر شاہ،نثار شاہ نے ہٹیاں بالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہ طاہر حسین شاہ کا گل زمان وغیرہ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی طاہرحسین شاہ کی بندوبستی زمین میں گل زمان وغیرہ نے مداخلت کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے انہیں روکا تو معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا مگر کچھ ہی لمحات کے بعد تھانہ چناری میں ان کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے لیئے درخواست دائر کی گئی بعدازاں ہم نے بھی درخواست دائر کی مگر انہوں نے ایک شخص کا میڈیکل آفیسر چناری ڈاکٹر منشاء طاہر سے پیسے دے کر اور قریبی عزیز ہونے کا فائدہ اٹھا کرمعمولی خراش جوکہ انہوں نے کانٹوں سے خود لگائی تھی اس پر مضروبی فام میں شدید زخم ظاہر کر کے جعلی مقدمہ درج کروادیا جس پر ہمیں گرفتار کیا گیا جب کہ ہم میں سے کوئی بھی اس وقت موجود نہیں تھا ہم سب اپنی اپنی ڈیوٹی پر تھے جس کی تصدیق ہاء ہم نے تھانہ میں پیش کردی ہیں وزیراعظم ،وزیرصحت،سیکرٹری صحت،ڈی جی ہیلتھ میڈیکل آفیسر کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے ہمیں ماہ رمضان میں جعلی مقدمہ میں پھنسایا۔