سب ڈویژن سہنسہ کے علاقہ تریڈی دھار کے جنگلات میں گذشتہ دنوں آگ سے جل کر گر جانے والے چیل کے ہزاروں درختوں کی کٹائی اور سمگلنگ کا سلسلہ تسلسل سے جاری

بدھ 13 جون 2018 16:22

سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سب ڈویژن سہنسہ کے علاقہ تریڈی دھار کے جنگلات میں گذشتہ دنوں آگ سے جل کر گر جانے والے چیل کے ہزاروں درختوں کی کٹائی اور سمگلنگ کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے جنگلات کے محافظین علاقے سے غائب ہیں اس کا اظہار تریڈی دھار کی سماجی شخصیت راجہ شوکت منگرال آف کھیرلی سنوٹ مع لکڑی سمگلنگ تصاویر پریس کلب سہنسہ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کی لکڑی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والوں کے وارے نیارے ہیں آگ جلائی سے گرنے والے چیل کے درخت قومی ملکیت ہیں حکومت اور محکمہ جنگلات کی کوئی پالیسی نہیں جنگلات کے تحفظ کے لیے عوامی تعاون حاصل کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں تریڈی دھار کے جنگلات کی کٹائی اور سمگلنگ کا سلسلہ دریائے جہلم کے کنارے سے شروع ہوتا ہے اور لکڑی سمگلنگ کرنے کا کاروبار کرنے والے دریائے جہلم کے راستے سے ہی اپنایہ دھندہ کرتے ہیں راجہ شوکت منگرال نے کہا کہ عوام کی مزاحمت سے تصادم کے امکانات ہیں حکومت اور محکمہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے ۔

متعلقہ عنوان :