محمد فاروق رحمانی کی کشمیر ، فلسطین اور د نیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد

قرآنی تعلیمات اور آزادی کے مسلمہ عالمگیر اصولوں پر مسلمانوں کا اعتماد غیر متزلزل ہے ،ْ بیان

جمعہ 15 جون 2018 13:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) جموں وکشمیر پیپلز فریڑم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کشمیر ، فلسطین اور د نیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی ' حق خودارادیت ،ْ جمہوریت اور انسا نی حقوق کیلئے مسلمانوں اور دیگر محکوم قومو ں اور طبقوں کی جہدوجہد ضرور کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قرآنی تعلیمات اور آزادی کے مسلمہ عالمگیر اصولوں پر مسلمانوں کا اعتماد غیر متزلزل ہے جس کو سینوں سے نکالا نہیں جاسکتاہے۔

انہوںنے کہا کہ جموںوکشمیر کے مسلمان حق خودرادیت سے اب تک محروم ہیں جبکہ فلسطینیوں کو زبردستی اپنے گھرو ں سے بے گھر کیا جا رہا ہے ۔ محمد فاروق رحمانی نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ سامراجی اور استحصالی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے فرقہ پرستی اورآپسی اختلافات کو ختم کریں ۔ انہوںنی حریت پسندوں کی جد وجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ خزان کے بعد اب بہار آزادی مسلمانوں کے قد م ضرور چومے گی۔

متعلقہ عنوان :