گاندربل میں ایک پراسرار دھماکے میں بار ہ افراد زخمی ہو گئے

پیر 18 جون 2018 16:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع گاندربل کے علاقے مانسبل کے تفریحی مقام پر ایک دھماکے میں بارہ سے زائد شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ دھماکہ تفریحی مقام پر واقع ایک پارک میں ہوا۔

(جاری ہے)

سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ایک پراسرار دھماکہ تھا جس میں کسی قسم کا کوئی دھماکہ خیز مواد استعمال نہیں کیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ دھماکے میں بارہ کے قریب افراد زخمی ہو ئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ادھر ضلع کولگام کے علاقے کیلام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :