سلانوالی نے نواح میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے راہگیر کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے

منگل 19 جون 2018 12:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سلانوالی نے نواح میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے راہگیر کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی کو تشویشناک حالت میں سرگودھا منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ ساہیوال کے گاوں سکندر پور کا محمد ریاض سے بہک میکن جا رہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار 2ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے محمد ریاض کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔اس واقعہ میں محمد ریاض کو چار گولیاں لگئیں جس پر اسے تشویشناک حالت میں ساہیوال ہسپتال سے ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ ساہیوال نے عنصر علی کی اطلاع پر تفتیش شروع کر دی ۔