محکمہ اینٹی کرپشن نے رجسٹری محرر، سب رجسٹرار سرگودھاکے خلاف جعلی سازی سے جعلی بیعنامہ تیارکروانے کے الزام میں انکوائری شروع کردی

منگل 19 جون 2018 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے رجسٹری محرر، سب رجسٹرار سرگودھاکے خلاف جعلی سازی سے جعلی بیعنامہ تیارکروانے کے الزام میں انکوائری شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوفیض الحسن سکنہ احسان ٹاؤن نے درخواست دی کہ رجسٹری محرر اورسب رجسٹرار،عظمی شاہین اور عمران حسن نے محکمہ مال کے افسران و اہلکاران سے ساز باز ہو کر ایک جعلی بیعنامہ رجسٹری نمبری2235مورخہ25.03.2015تیار کروا کے مجھے وراثت سے محروم کیا۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)اینٹی کرپشن سرگودھا کو سپرد کی اور انکوائری آفیسر کو ہدایت کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :