معروف سیاسی وسماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے

بدھ جون 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) معروف سیاسی وسماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس وطن پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر عزیز واقارب، رشتہ داروں کیطرف سیشاندار استقبال، تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ 11 رمضان المبارک کو اپنے ہمراہ اپنے خاندان کے نوافراد لیکر عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجازمقدس روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ مسجد نبویؐ میں اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت بھی حاصل کی، عمرہ کی ادائیگی اور اعتکاف مکمل کرنے کے بعد الحاج ٹھیکیدار خورشید بلوچ واپس وطن پہنچ چکے ہیں، کراچی ائیرپورٹ پر عزیز واقارب، دوست واحباب، رشتہ داروں، تعلق داروں نے شاندار استقبال کیا، اور عمرہ اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی، دریں اثناء سی یو جے مظفرآباد کے ضلعی جائنٹ سیکرٹری، مظفرآباد پریس کلب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری شہزاد یعقوب نے ٹیلی فون پر الحاج خورشید بلوچ کو مبارکباد دی ہے۔