نارنگ منڈی ‘نشہ آور ٹیکوں کے کاروبار نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا

بدھ 20 جون 2018 17:50

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) نارنگ منڈی شہر میں نشہ آور ٹیکوں کے کاروبار نے نوجوان نسل کو تباہ کر دیا جگہ جگہ نشئیوں نے ڈیرے لگا لئے چند روز میں محلہ محمد پورہ میں پانچ نوجوان اور رحمان پارک میں گورکن کا بیٹا نشہ آور انجکشنوں کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا شہریوں کا اعظم علی باجوہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے کے باوجود محکمہ صحت کے افسران پر جوں تک نہ رینگی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر مریدکے اور ڈرگ انسپکٹر نے دو ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی عوامی احتجاج پر کوئی توجہ نہ دی بتایا جاتا ہے کہ شہربھر میں جگہ جگہ ہوس زر کے لالچ میں اندھے عطائی ڈاکٹر نشہ آور انجکشن سرعام فروخت کر رہے ہیں محکمہ صحت کی کمزور گرفت کے باعث اس گھنائونے دھندے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ وبرباد کرنے والے ظالم درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ڈی سی شیخوپورہ اور سی او ہیلتھ خصوصی توجہ دے اور نشہ آور ٹیکوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے واضح رہے کہ نشئی ٹیکوں میں پوئوڈر استعمال کر کے خود لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی اموات میںاضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :