ڈسٹرکٹ مہمند، سوران درہ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے واپسی پر دو گروپوں میں تصادم ، ایک جاں بحق، چارزخمی ،زخمیوں کو باجوڑ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 20 جون 2018 19:40

ڈسٹرکٹ مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) ڈسٹرکٹ مہمند، سوران درہ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے واپسی پر دو گروپوں میں تصادم ،جس میں ایک جاں بحق، چارزخمی ،زخمیوں کو باجوڑ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،انتظامیہ نے تحقیقات شروع کی،تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے دور افتادہ علاقہ سوران درہ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے واپسی پر دو گروپوں عارف جان بھادر کلے اور گلستان گدی تنگی کے فریقوں کے درمیان پتھراو کے نتیجے میں ایک شخص محمد شاہ سر پر پتھر لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ رحمانی گل زیور محمداور عفور شدید زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو باجوڑ ہسپتال منتقل کردیا گیا ، وجہ عداوت سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہیں۔