مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح تیزی سے اضافہ

رات بھر مختلف علاقوں میں فائرنگ اور نشہ آوروں کی مختلف ٹولیاں نظر آنے لگتی ہیں

جمعرات 21 جون 2018 15:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں جرائم کی شرح تیزی سے بڑھتی جارہی ہے ، رات بھر مختلف علاقوں میں فائرنگ اور نشہ آوروں کی مختلف ٹولیاں نظر آنے لگتی ہیں ، شراب پی کر غل غل پاڑہ کرکے لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے مگر اُس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کے بجائے مقامی افراد کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، گزشتہ روز بھی تھانہ سٹی کی حدود میں راجہ پیلس ہوٹل پر پتھر مارنے سے شوشے توڑنے سمیت مختلف علاقوں ٹاہلی منڈی ، بیلہ نورشاہ اور چہلہ بانڈی میں مختلف واقعات سامنے آئے ہیں ، عوام کا کہنا ہے کہ پولیس اپنی گشت بڑھا کر 10بجے کے بعد مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی ٹولیوں کی صورت میں بیٹھنے پر پابندی لگا کر گرفتار کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہوسکے کیونکہ چہلہ بانڈی میں رات کو اکثر اوقات موٹرسائیکل ورکشاپس کے باہر یا اُن کے متعلقہ کمروں میں نوجوان نشہ اور ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی جھگڑے میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو رات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام ہے کہ ایسے اقدامات کا فوری طور پر نوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :