Live Updates

پی ٹی آئی نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلوںکے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی

شفقت محمود، اسدعمر اور فواد چوہدری کمیٹی میں شامل،اجلاس(آج) اسلام آباد میں طلب، عمران خان صدارت کریں گے

جمعرات 21 جون 2018 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلوںکے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ، شفقت محمود، اسدعمر اور فواد چوہدری کمیٹی میں شامل،کمیٹی کا اجلاس(آج) جمعہ کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کلیدی ہدف ہے، انتخابی مشینری کا باصلاحیت اور غیر جانبدار ہونا انتخابات کی ساکھ اور صحت کیلئے ضروری ہے، جائزہ لیں گے ملک بھر خصوصا پنجاب اور سندھ میں کن افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، تحریک انصاف ان تقرریوں/تبادلوں پر جمع المبارک کو اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات