سابق چیف جسٹس آزاد کشمیرراجہ خورشید خان کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار روم باغ میںتعزیتی دعائیہ تقریب کا انعقاد

جمعہ 22 جون 2018 16:14

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیرراجہ خورشید کیانی انتقال کر کے مرحوم کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار روم باغ میںایک تعزیتی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے صدر بار سید عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجہ خورشید کیانی کا تعلق ضلع باغ اور اس بار سے تھا یہ ہمیں اعزاز ہے مرحوم ایک انتہائی قابل دیانتدار بااصول اور فرض شناش آفیسر تھیجنہوں نے لوگوں کے میرٹ پر فیصلے کیے جن کو باغ اور پورے آزاد کشمیر کے عوام یاد رکھتے ہیں خورشید کیانی کی وفات سے باغ ایک قابل دیانتدار فرض شناس جسٹس سے محروم ہو گیا ہے دعائیہ تقریب سے سیکرٹری جنرل راجہ حامد منظور ایڈووکیٹ،ظہیر چغتائی ایڈووکیٹ،سردار عبدالمجید ایڈووکیٹ،چوہدری ساجد حمید ایڈووکیٹ،اور دیگر نے بھی شرکت کی اور آخر میں مرھوم کے ایصال ثواب کے لیے دائے مغفرت کی۔