یتیم بچوں کی کفالت معاشرے کی ذمہ داری ہے‘ چوہدری محمدسعید

ہم آزاد کشمیر کے تمام یتیم بچوںکی کفالت کا عزم رکھتے ہیں‘ ڈاکٹر ریاض احمد

جمعہ 22 جون 2018 16:19

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) یتیم بچوں کے ساتھ عید منا نے کا اہتمام کرکے الخدمت فاونڈیشن نے نئی روایت قائم کی ہے۔ اسلام نے یتیموں کی کفالت کو بہترین نظام دیا ہے۔ دنیا کا ہرمعاشرہ یتیم بچوں پر توجہ دیتا ہیتاہم اسلام نے یتیموں کی کفالت کو افضل ترین عمل قراردیا ہے۔ ان خیالات کااظہار وزیر حکومت چوہدری سعید نے ویوپارک میرپور میں الخدمت فاونڈیشن ا?زادکشمیر کے زیراہتمام یتیم بچوںنکے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب لوگ اپنے بچوں کے ساتھ عید منانے میں مصروف ہیں، ایسے میں الخدمت فاونڈیشن نے والدین کی نعمت سے محروم بچوں کے ساتھ عیدمنانے کا اہتمام کرکے پورے معاشرے کی نمائندگی کی ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ان بچوں کو معاشرے کا باعزت فرد بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

(جاری ہے)

چوہدری سعید نے کہا کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھحقوق العباد پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ہمارے معاشرے میں نماز، روزہ اور حج پر جوتوجہ دی جاتی ہے حقوق العباد کو وہ توجہ نہیں دی جاتی۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے الخدمت فاونڈیشن نے پورے معاشرے کو سرخرو کیا ہے۔ روزنامہ جموںنکشمیر کے چیف ایڈیٹر عامرمحبوب نے یتیم بچوںنکے ساتھ عید منانے کو روحانی تسکین کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کے ساتھ تو ہر کوئی عید منا رہا ہے لیکن والد کی نعمت سے محروم بچوں کے لیے وقت نکالنا قسمت والوں کے نصیب میں ا?تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ان بچوں کے ساتھ عید منانے کا موقع دیا گیا، میں اسے اپنی یادگار عید کہہ سکتا ہوں جو مجھے زندگی بھر یاد رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے یتیم کو جو حقوق دئیے ہیں اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی تاہم ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق یتیم بچوں کی کفالت کا مستقل نظام وضع کرنا چاہیے۔ یہ جزوقتی کام نہیں سرکاری اور غیر سرکار سطح پر مل جل کر اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

یتیم ہونا کسی کا جرم نہیں کہ اسے نظرانداز کیا جائے۔ یہ صرف یتیم بچے کی ا?زمائش نہیں بلکہ ہم سب کے لیے ا?زمائش بنا دی گئی ہیکہ کون، کون اس ا?زمائش سے سرخرو ہوتا ہے۔ الخدمت فاونڈیشن نے معاشرے کے ہرفرد کواس کار خیر میں حصہ ڈالنے کوموقع فراہم کردیا ہے تاکہ ان سرگرمیوں کو میڈیا کے ذریعے عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کے ہرفرد تک یہ ا?واز پہنچ سکے، کتنے ہی لوگ اس کار خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن انہیں مواقع میسر نہیں ہیں۔

الخدمت فاونڈیشن ا?زاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے یتیم بچوں اور ان کی والدہ کو عیدملن میں خوش ا?مدید کہتے ہوئے عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ جب ایک یتیم بچہ مسکراتا ہے تو پوار جگ مسکراتا ہے۔ ہم نے مایوسیوں کے اندھیروں کو امید کی کرنوں میں بدلنے کا عزم کیا ہے۔ اس وقت الخدمت فاونڈیشن پاکستان میں دس ہزار یتیم بچوں کی دیکھ بھال کررہی ہے اور مستقبل قریب میںآزاد کشمیر کے ہر یتیم بچے کو اپنی ا?غوش میں لینے کا عزم رکھتے ہیں۔

تقریب میں شریک یتیم بچوں کو عید گفٹ میں ملبوسات، کھیل کاسامان اور نقد عیدی بھی پیش کی گئی۔ معروف سماجی شخصیت کرنل ریٹائرڈ نثار حسین شاہ نے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اوربچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔ الخدمت فاونڈیشن ا?زادکشمیر کے سیکرٹری جنرل عطاالرحمن چوہان نے کہا کہ یتیم بچے ہماری توجہ کے مستحق ہیں اور معاشرے میں ہرسطح پر ان پر توجہ دی جانی چاہیے، برادری، محلے اور گاوں کی سطح پر یتیم بچوں کی دل جوئی کے لیے صاحب خیر کو اہتمام کرنا چاہیے تاکہ ان کو احساس محرومی سے نکالا جاسکے۔

انہوں نے کہا ہے یتیم بچوں کو سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں یتیموں کے لیے مفت علاج کا تناسب طے ہونا چاہیے، اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں یتیم بچوں کے لیے کوٹہ مقرر کیا جائے۔الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر عبدالروف قریشی سیکرٹری جنرل امتیاز احمد بزمی، ریجنل کوارڈینیٹر ا?رفن کیئر شکیل عمران ، فیملی سپورٹ ا?رگنائزر میرپور کامران احمد، عثمان علی، فیملی سپورٹ ا?رگنائزر اکرم اللہ اور احسان نذیر کوٹلی نے یتیم بچوں کے لیے عیدملن کا اہتمام کرنے میں اپنی عید قربان کی، جس پر صدر الخدمت فاونڈیشن نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر عدیل ریاض، مسز ڈاکٹر عدیل ریاض اور ان کے بچوں نے یتیم بچوں کیلیے خصوصی طور پر عیدگفٹ تیار کیے اور بچوں کو اپنے ہاتھوں سے گفٹ پیش کیے۔ محترمہ شاہدہ عطاالرحمن نے بچیوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔