علم وادب،تاریخی ورثہ کے فروغ و تحفظ کے آٹھ منصوبے شروع کرنے کی اصولی منظوری
بین الاقوامی اہل قلم کانفرنس، چھوٹے شہروں میں کتاب میلے منعقد ہوں گے بدھ مت کے تاریخی مقام، مغل دور کی مسجد، شاہ اللہ دتہ میں تاریخی غاروں کی بحالی پر کام ہوگا اسلام آباد میوزیم کی اپ گریڈیشن ،فکر اقبال عام کرنے کے لئے بین الاقوامی ساکھ کے حامل محقیقین کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن کی زیرصدارت وزیراعظم انڈومنٹ فنڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی برائے علم وادب اور تاریخی ورثہ کے پہلے اجلاس میں فیصلے اجلاس کا مشتاق یوسفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار،اٴْن کی علمی وادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا، فاتحہ خوانی کی گئی
جمعہ 22 جون 2018 21:09
(جاری ہے)
ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چھوٹے شہروں میں کتاب میلوں کے انعقاد پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ملک کے دورافتادہ شہروں میں کتاب دوستی کا کلچر فروغ پائے اور عوام کو رعایتی قیمت پر کتب کی فراہمی ممکن ہوسکے۔
اجلاس میں اقبال اکادمی کے زیراہتمام شاعر مشرق علامہ اقبال کی فکر کے فروغ کے لئے تحقیق پر مبنی سرگرمی کی تجویز سے اتفاق کیاگیا اور زوردیا گیا کہ علامہ اقبال کی شخصیت اور کلام کو عام کرنے کے عمل میں بین الاقوامی ساکھ کے حامل محقیقین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ ٴْاور اس مقصد کے حصول کے لئے روایتی انداز سے ہٹ کر تخلیقی انداز اپنایا جائے۔ اجلاس نے اگست 2017ئ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش میں پیش ہونے والے خطاطی کے فن پاروں کو کتابی شکل میں مرتب کرنے کی بھی اصولی منظوری دی تاکہ اسلامی عظیم خطاطی ورثہ کو پوری دنیا میں متعارف کرکے پاکستان کے تشخص کو بہتر بنایاجائے۔ ترکی میں قائم اسلامی کانفرنس تنظیم کے ادارہ فروغ اسلامی فنون وثقافت (ارسیکا) کے تعاون سے ہونے والی اس عالمی خطاطی نمائش میں ترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک سے خطاطوں نے حصہ لیاتھا۔ اجلاس نے ادارہ فروغ قومی زبان میں قائم خطاطی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام خطاطی نمائش کے انعقاد کی بھی منظوری دی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے سابق مشیر عرفان صدیقی کی تجویز پر ملک میں علم وادب کے فروغ ، فنون لطیفہ سے متعلق افراد کی حوصلہ افزائی اور مستحق اہل قلم کی امداد کے لئے پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیاتھا۔ اس فنڈ سے حاصل ہونے والی رقم کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے ، مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں پر خرچ ہونے والے سرمایہ کی نگرانی کے لئے اعلی سطحی ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان سابق وفاقی سیکریٹری اعجاز رحیم، ممتاز لکھاری مشرف علی فاروقی، ڈاکٹر ایم اشرف خان کے علاوہ قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن اور ماتحت اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں نامورادیب اورممتاز مزاح نگار مشتاق یوسفی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ان کی علمی وادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.