میرپور میں ہونیوالی تعیناتیوں میںمقامی نوجوانوں کو نظرانداز کرنا ‘میرٹ کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں،موجودہ دور حکومت میں سرکاری محکموں کی قوائد و ضوابط کو سیاسی بنیادوں پر چلانے کی پالیسی اب ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے

انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد کی بات چیت

ہفتہ 23 جون 2018 16:52

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ میرپور میں ہونیوالی تعیناتیوں میںمقامی نوجوانوں کو نظرانداز کرنا اور میرٹ کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،موجودہ دور حکومت میں سرکاری محکموں کی قوائد و ضوابط کو سیاسی بنیادوں پر چلانے کی پالیسی اب ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے،چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ محکموں میں اقرباء پروری، کرپشن عام بن چکی ہے،حکمران میرٹ کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن سب جھوٹ پر مبنی ہے، مقامی وزیر حکومت عوام کے مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں، سوال یہ ہے کہ میرپور کے لیے جو فنڈز موجود ہیں وہ کہاں گئے، ان کا کہاں استعمال ہوا، انجمن تاجراں اتحاد گروپ نے ہمیشہ اور ہر موقع پر میرپور میں عوامی مسائل اور تاجروں کے حقوق کے لیے آواز اُٹھائی ہے،تاجروں کا اب پتا چل چکا ہے کہ صرف اتحاد گروپ ہی تاجروں کو ان کے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمود احمد کا کہنا تھا کہ ہم تاجروں کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم کبھی ان کے حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے اورتاجروں کی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔جو حکومتی ٹاؤٹ بن کرتاجروں کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہیں

متعلقہ عنوان :