ایس پی نیلم کی ہدایت سٹی پولیس آٹھمقام اور چوکی پولیس بانڈی کا مشترکہ ایکشن

ثمر فاونڈیشن نامی تنظیم کے چیئرمین کاشاہانہ پروٹوکول ختم ‘گاڑیوں سے غیر قانونی ہوٹر سائرن اضافی لائٹس اتار لیے وارننگ جاری

ہفتہ 23 جون 2018 17:06

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ایس پی نیلم کی خصوصی ہدائت سٹی پولیس آٹھمقام اور چوکی پولیس بانڈی کا مشترکہ ایکشن ثمر فاونڈیشن نامی تنظیم کے چئیرمین کاشاہانہ پروٹوکول ختم موصوف کی گاڑیوں سے غیر قانونی ہوٹر ،ا سائرن اضافی لائٹس ، اتار لیے وارننگ جاری موصوف عموما ًتین سے چار گاڑیوں کا قافلہ لے کر روڈ پر چلتے تھے بازاروں اور مارکیٹوں میں ہوٹر اور سائرن بجائے جاتے تھے تمام غیر قانونی ہوٹر ،سائرن ،غیر ضروری لائٹس کا استعمال نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے طلاع پر ایس پی نیلم کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موصوف کی گاڑیوں سے غیر قانونی ہوٹر ، لائٹس ،سائرن اتار کر ضبط کرلیئے وارننگ جاری کی کہ آئندہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کی گئی تو گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :