شکرگڑھ میں عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی

جس دن سے جنت البقیع اور جنت المعلی پر بلڈوزر چلائے گئے ہیں اس دن سے عالم اسلام بھی بدترین ذلت و رسوائی سے دوچار ہوتا چلا جا رہا ہے،مقررین کا خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 18:23

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) شکرگڑھ میں عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت تحریک نفاز فقہ جعفریہ ضلع نارووال کے صدر غضنفر علی مرزا ،سرپرست اعلے سید غضنفر علی شاہ نقوی ،سینئر نائب صدر اعجاز حسین ،رابطہ سیکرٹری قمر عباس ،عون محمد ،کاظم علی،علامہ ضمیر علی عاجز،علامہ عابد حسین اور دیگر احتجاجی مظاہرین نے کی ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن سے جنت البقیع اور جنت المعلی پر بلڈوزر چلائے گئے ہیں اس دن سے عالم اسلام بھی بدترین ذلت و رسوائی سے دوچار ہوتا چلا جا رہا ہے مسلمانوں کا قبلہ اول ان سے چھین لیا گیا سرزمین عرب پر اسرائیل کی صورت ناپاک خنجر گھونپ دیا گیا شعائر اللہ کی توہین سعودی عرب ،،یمن ،بحرین ،عرق ،پاکستان ،افغانستان مصر ،لیبیا سمیت پوری اسلامی دنیا میں متواتر جاری ہے مسلم حکمران اللہ کی نشانیوں کی بے حرمتی پر خاموش ہیں ،حرمین شریفین کی توسیع کے نام پر رسول صحابہ و اہلبیت کی تمام یادگاروں کو مٹا کر مسجد الحرام اور روضہ رسول کے ارد گرد سرمایہ داری نظام کی نشانیوں کو ہوٹلوں کی صورت میں کھڑا کر دیا گیا ہے جو قہر الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے عالم اسلام کی خوشحالی کو واپس لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر اس نشانی کو بحال کیا جائے جو نبی کریم سے منسلک ہے جنت البقیع اور جنت المعلی میں رسول کریم کے پاکیزہ صحابہ ،مومنین کی ماؤں امہات المومنین طہارتوں کے خزینے اہلبیت اطہار اور محبتوں کا مرکز حضرت فاطمہ زہرا کے مزار اقدس کی عظمت رفتہ بحال کی جائے ،