الیکشن میں مخالفین کو ناکوں چنے چبوا دیں گے، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے

اتوار 24 جون 2018 22:10

․جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن چٹان کی طرح متحد ہیں ملک بھر میں موجود کارکن مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں مسلم لیگ میں دراڑیں ڈالنے اور گروپ بندیوں کی خواہش رکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا الیکشن میں مسلم لیگ پوری قوت کے ساتھ متحدہوکر عوام کی طاقت سے مخالفین کو ناکوں چنے چبوادے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزانتخابی مہم کے سلسلہ میں انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا طلال چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کی تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے شہباز شریف نے صوبہ بھر میں عملی خدمت کی ہے باشعور عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں ہی ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن رہے گا انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگے گا۔