ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے انتخابی عمل میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے‘ڈاکٹر حسن عسکری
نگران حکومت غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے قانون کی مکمل عملداری یقینی بنانے کے لئے پرعزم اور پراعتماد ہے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈفراہم کی جا رہی ہے عوام کو آزادانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام آئینی اقدامات بروئے کار لائیں گے جو پرامن او ر منصفانہ انتخابات کی بنیاد ہیں ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 25 جون 2018 20:45
(جاری ہے)
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈفراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ آزادانہ ماحول میں انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں اور رائے دہندگان کو اپنے امیدواروں کے چنائو کا موقع مل سکے۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اضلاع میں ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انتخابات کے پرامن انعقاد سے متعلق انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرکے حکومتی اداروںکے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے دوران امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ منصفانہ انتخابات پائیدار جمہوریت کی شرط اول ہیں۔ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اخلاقی وقومی ذمہ داری نبھانے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اپنی اخلاقی و قومی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کیلئے غیرمتزلزل طریقے سے کوشاںہیں۔مانیٹرنگ کے موثر نظام سے انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اقدامات بروئے کار لائیں گے جو پرامن او ر منصفانہ انتخابات کی بنیاد ہیں تاکہ عوام کو آزادانہ ماحول میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا پورا موقع مل سکے۔ ووٹرز کو پرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے طے شدہ لائحہ عمل پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.