
پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوکرملک وقوم کی تقدیر بدل دے گی‘میاں مقصود احمد
آرٹیکل62,63 کے تناظر میں منظر عام پر آنے والے اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کی جائیں‘ صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب
پیر 25 جون 2018 21:16

(جاری ہے)
ایم ایم اے کاوجود ملت اسلامیان پاکستان کے لیے باعث رحمت ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام تراختلافات کوختم کرتے ہوئے دینی رہنمائوں کاایک پلیٹ فارم پراکٹھاہوناخوش آئند ہے ،اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
پاکستان کی22کروڑعوام مفاد پرست اور امریکی غلام ٹولے سے متنفر ہوچکے ہیں اور وہ ملک میں اسلامی قوانین کانفاذ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔اگر کسی بھی مقام پر دھاندلی ہوئی تو تمام ترذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی۔قوم کے پاس اپنا مستقبل سنوارنے کانادرموقع ہے۔ملکی استحکام،خودمختاری اور ترقی کے لیے ایم ایم اے کی جراتمند،باکردار اور پڑھی لکھی قیادت کو منتخب کرواناوقت کااہم ترین تقاضا ہے۔انہوں نے کہاکہ70برسوں سے ملک وقوم مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔مٹھی بھراشرافیہ عوام کی تقدیر کی مالک بنی بیٹھی ہے ان سے نجات حاصل کرنے کاوقت آگیا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ جس طرح سیاستدانوں کے اثاثے منظر عام پر آرہے ہیں ان کو دیکھنے کے بعد یوں محسوس ہوتاہے کہ ہردور کے حکمرانوں نے ملک وقوم کو لوٹنے اور قومی خزانے میں خردبردکرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔آرٹیکل62,63کے تناظر میں منظر عام پر آنے والے تمام اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: کشمیر میں پچیس کتابوں پر پابندی اور دکانوں پر چھاپے
-
مبینہ طور پر خواجہ آصف کے منظور نظر اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
-
ٹرمپ کی پالیسیاں مستقل نظر نہیں آرہی ، وہ غیر متوقع فیصلے کرتے ہیں
-
زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے
-
غزہ: تباہ حال ہسپتال زخمیوں کا علاج معالجہ کرنے میں مشکلات کا شکار
-
پی ٹی آئی گارنٹی دے کہ امن وامان کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی تو عمران خان سے ملاقات کرا دیں گے
-
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا واضح رائے ہے کہ ضمنی الیکشن لڑیں گے
-
پاک امریکا تجارتی معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
خواجہ آصف کے بیوروکریٹس کے غیرقانونی اثاثہ جات پر بیان پر سپریم کورٹ کیلئے ریفرنس بھجوایا جائے
-
فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا
-
اراکین پارلیمنٹ کو ملنے والے فنڈز میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.