سرگودھا ،ْ مختلف مقامات پر دوستی کی عدوات اور تلخ کلامی پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا

منگل 26 جون 2018 16:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سرگودھاشہر کے مختلف مقامات پر دوستی کی عدوات اور تلخ کلامی پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ملزمان فرار ہو گے پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ فاروق اعظم (واٹر سپلائی)روڈ مقام حیات میں بلاک 29 کے سمیع اللہ نے ڈیکوریشن الیکڑیشن کی دوکان بنا رکھی ہے جس کی دوکان پر موٹرسائیکل سوار اس کے کزن آئے جہاں آپس میں تلخ کلامی پر وقاص اور بلا نے فائرنگ کر دی جس کے نتجیہ میں 30 سالہ دوکاندار سمیع اللہ جان بحق ہو گیا۔

قبل ازیں ریلوے ایریا کالونی میں دوستوں میں توں تکرار ہوئی تو دوستوں میں رنجش چل نکالی جس میں موٹرسائیکل سوار نادر نے فائرنگ کر کیدوست علی مہروز کو شدید زخمی کر دیا جو دم توڑ گیا۔پولیس نے قتل کر دونوں واقعات کے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش شروع کر دی۔