کمشنر نصیر آ باد ڈ ویژن عثمان خان کی زیر صدارت ڈویژنل تھریٹ اسسٹنٹ کمیٹی کا اجلاس

الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی خطرات کا جائز ہ لیا گیا

منگل 26 جون 2018 18:03

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) کمشنر نصیر آ باد ڈ ویژن عثمان خان کی زیر صدارت ڈویژنل تھریٹ اسسٹنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد را ؤ منیر ضیاء ، ایس ایس پی نصیر آباد جا وید اقبا ل غر شین، ایس ایس پی صحبت پور نجیب اللہ پند ر انی،ایس پی کچھی گلا ب خا ن شیخ ایس پی جھل مگسی نصب اللہ کھوسہ ایس ایس پی جعفر آ باد ایاز بلو چ،ڈ پٹی کمشنر زنصیر آباد یونس سنجرانی،ڈی سی جعفر آباد ذاکر ناصر، ڈی سی جھل مگسی اکبر ترین ، ڈی سی کچھی فر خ عتیق ،ڈی سی صحبت پور آغا شیر زمان سمیت د یگر حساس ادارو ں کے اعلی آ فسیران نے شرکت کی ، اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی خطرات کا جائز ہ لیا گیا ، کمشنر نصیرآباد نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات کیں کہ وہ اپنے اضلاع مین ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوا رڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں اور اس کی رپورٹ کمشنر نصیرآباد کو پیش کریں جس کی روشنی میں سیکیورٹی پلان ترتیب دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نصیرآباد عثمان خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا صاف،شفاف اور پر امن الیکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔عوام کی جان و مال کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :