Live Updates

دو نہیں ایک نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے نے ملک میں لوٹوں کی تاریخ ساز فیکٹری قائم کر لی ہے،محمد اشرف بھٹی

منگل 26 جون 2018 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ دو نہیں ایک نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے ملک میں لوٹوں کی ایک تاریخ ساز فیکٹری قائم کر لی ہے اور اس نے اپنے حقیقی کارکنوں کو ٹکٹیں نہ دیکر حقیقت میں اپنے ’’نام نہاد نئے پاکستان‘‘ کو عملی شکل دینے کی کوشش کی ہے عوام الیکشن میں اس بات کا خیال رکھیں کہ عمران کا نیا پاکستان بھی یہی دوسری جماعتوں کے لوٹے بنائیں گے جو اپنی اپنی جماعتوں کے نہ ہو سکے وہ عمران کے کیسے بنیں گے مفاد پرستوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا البتہ قائد کا پاکستان ضرور عمران نے خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو آلودہ کرنے کی کوشش کی ہے وہ نیا پاکستان پرانے مستریوں سے بنانا چاہتے ہیں انہوں نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا بہتر تھا کہ وہ نئے مستری میدان میں اتارتے اور عملی طور پر ثابت کرتے کہ اس طرح کا ہوگا ان کا نیا پاکستان وہ جن لوگوں کے خلاف دھرنا دیتے رہے آج انہی لوگوں کو انہوں نے ٹکٹیں بھی دید ی ہیں کہاں گئی ان کی تبدیلی مجھے لگتا ہے کہ اب مستقبل میں پی ٹی آئی کے حقیقی کارکن ہی ان کے خلاف دھرنا دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات