محکمہ لائیو سٹاک کے ریٹائرڈ لیگل آفیسر محمد فراز اعوان نے ڈسٹرکٹ کورٹ مظفرآباد میں سید واصف علی گردیزی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آزادکشمیر کی رہنمائی میں انٹرن شپ کے طور پر وکالت شروع کر دی

بدھ 27 جون 2018 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) محکمہ لائیو سٹاک ڈیری اینڈ ڈویلپمنٹ آزادکشمیر کے ریٹائرڈ لیگل آفیسر مسٹر محمد فراز اعوان نے ڈسٹرکٹ کورٹ مظفرآباد میں سید واصف علی گردیزی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آزادکشمیر کی رہنمائی میں انٹرن شپ کے طور پر وکالت شروع کر دی ۔اس سلسلہ میں فراز اعوان نے بار کونسل آزاد جموں وکشمیر میں وکالت کیلئے انٹی مشین فیس بھی جمع کروا دی ہے ۔

(جاری ہے)

فراز اعوان نے شعبہ وکالت میں بی اے ایل ایل بی کا امتحان سال 1992؁ء میں کشمیر لاء کالج کے ذریعے جامعہ کشمیر مظفرآباد سے پاس کر رکھا ہے اور موصوف شعبہ وکالت میں بے پناہ تجربہ کے حامل میں ۔عوامی ،سیاسی و سماجی حلقوں نے فراز اعوان کو شعبہ وکالت سے منسلک ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ فراز اعوان نے بحیثیت لیگل آفیسر محکمہ لائیو سٹاک اپنی لازوال خدمات پیش کیں جنہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :