اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت دیگر جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا منشیات ، اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد

جمعرات 28 جون 2018 23:32

اسلام آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) اسلام آباد پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزم سمیت دیگر جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس، آئس، اسلحہ معہ ایمونیشن اور مال مسروقہ برآمد کر کر لیا۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران10ملزما ن کو گرفتار کر لیا، ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس کے انسپکٹر عبد الر حمان ، سب انسپکٹرعبد القادر ، اے ایس آئی محمد بلا ل ، ہیڈ کنسٹیبل غلا م اصغراور کنسٹیبل عامر حبیب نے ایس پی انو سٹی زبیر احمد شیخ کی خصوصی ہد ا یا ت اند ھے قتل میں ملوث ملزم محمد اعجا ز کو گرفتار کرکے اس کے انکشاف و نشا ند ہی پر آ لہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرکے الگ مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تفتیش جا ری ہے، تھا نہ نو ن پولیس کے اے ایس آئی ظفر اقبا ل معہ ٹیم نے مقدمہ نمبر 139مورخہ27-06-2018زیر دفعہ 379/411ت میں ملوث ملزمان پانچ سر غنہ محمد اویس ، علی شہزاد ، محمد جا وید اور محمد امجد اور محمد عثمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3لا کھ 50ہزاروپے کا ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، دیگر ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمدگی کے لیے چھا پے مار ے جا رہے ہیں ، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کے مختار احمد اے ایس آئی ملزم واجد خا ن جو کہ مقدمہ نمبر 241تھا نہ کر اچی کمپنی میں گرفتار ہے کے انکشاف و نشا ند ہی پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، تھا نہ تر نو ل پولیس کے سب انسپکٹر محمد اقبا ل نے ملزم عامر سہیل کو دوران سپیشل چیکنگ فتح جھنگ روڈ سے گرفتار کرکے 30بور پسٹل معہ پا نچ روند برآمد کرلیے، سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر ظفر اقبال نے ملزم سر دار حسین سے 50گر ام آ ئس بر آمد کرلی، تھا نہ آ بپارہ پولیس کے سب انسپکٹر غلا م رسول نے ملزم فراز سے 115گر ام چرس بر آمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔