Live Updates

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونا نوازشریف کا تحفہ ہے ، اس نے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ملک میں مسلح گروپوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا ، خواجہ آصف بیرون ملک سے 16لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں، ایسے لوگوں کو پارٹی میں نہیں لیں گے ، ریحام خان کی کتاب شریف برادران نے پیسے دے کر لکھوائی ،نوازشریف کو دو سوالوں کا جواب دینے میں دو سال گزر گئے ، شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں کو نوازا ہے ، زلفی بخاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، فیصل و اڈا نے سیاسی وینٹی لیٹر کہا تو میں معذرت کرتا ہوں ،شریف برادران نے ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز اور شریف خاندان کا علاج ہو سکے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعرات 28 جون 2018 23:43

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونا نوازشریف کا تحفہ ہے ، اس نے نیشنل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ گرے لسٹ میں پاکستان کے نام کی شمولیت نوازشریف کی جانب سے تحفہ ہے ، نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ملک میں مسح گروپوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا ، خواجہ آصف بیرون ملک سے 16لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں ایسے لوگوں کو پارٹی میں نہیں لیں گے ، ریحام خان کی کتاب شریف برادران نے پیسے دے کر لکھوائی ہے،نوازشریف کو دو سوالوں کا جواب دینے میں دو سال گزر گئے ہیں، شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں کو نواز ہے ، زلفی بخاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، فیصل واڈا نے سیاسی وینٹی لیٹر کہا تو میں معذرت کرتا ہوں ،شریف برادران نے ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز اور شریف خاندان کا علاج ہو سکے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اگر میں جیتوں گا تو تبدیلی لا?ں گا ، باہر سے بیٹھ کر میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا ، ہم اپنا منشور لے کر آرہے ہیں ، خواجہ آصف جیسے لوگوں کو پارٹی میں نہیں لیں گے ، خواجہ آصف بیرون ملک سے 16لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں ، حکمران امیر اور ملک مقروض ہوگیا ہے ، الیکشن جیتنے پر میں اللہ کا شکر ادا کروں گا ، میں نے اپنے کسی رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا ، شہباز شریف اور ان کے بیٹے کرپٹ ترین لوگ ہیں ، اورنج ٹرین سے 200ارب روپے کے مقروض ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں کو نواز ہے ، زلفی بخاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، فیصل واوڈا نے سیاسی وینٹی لیٹر کہا تو میں معذرت کرتا ہوں ، آنے والے الیکشن شریف خاندان کا آخری الیکشن ہوگا ، میں نے کلثوم نواز کو لندن میں پھول بجھوائے ہیں ، (ن) لیگ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کر رہی ہے ، نوازشریف کو دو سوالوں کا جواب دینے میں دو سال گزر گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ پبلک ہو تو اسے کوئی نہیں ہرا سکتا ، شریف برادران نے ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز اور شریف خاندان کا علاج ہو سکے ، مسلم لیگ (ن) الزام کی بجائے مینار پاکستان میں جلسہ کرکے دکھائے۔عمران خان نے کہا کہ اگر اقتدار ملا تو 8ہزار ارب روپیہ اکٹھا کروں گا ، بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے قائل کروں گا ، ہم ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے ، کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے ، میں وزیراعظم ہا?س کی بجائے اپنے گھر میں رہوں گا ، شہباز شریف خوف کی وجہ سے گانا گا رہے ہیں ، عوام کے ہوتے ہوئے مجھے کسی سیاسی ساکھ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سجدہ صرف اللہ کو کیا جاتا ہے ، میں بابا فرید گنج شکر? کے مزار پر عقیدت میں جھکا تھا اور چوکھٹ کو بوسہ دیا تھا، اللہ تعالیٰ کو عاجزی پسند ہے ، عظیم صوفیا کی وجہ سے اسلام پھیلا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہر انتخابات سے قبل میرے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں ، ریحام خان کی کتاب شریف برادران نے پیسے دے کر لکھوائی ہے۔ گرے لسٹ میں پاکستان کے نام کی شمولیت نوازشریف کی جانب سے تحفہ ہے ، نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ملک میں مسح گروپوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا ، ہم انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات