پیپلز پارٹی کے شبیر بجارانی قبل از الیکشن ہی پی ایس 6سے بلا مقابلہ منتخب ‘

ریٹرننگ افسر نے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا شبیر بجارانی کے مد مقابل چاروں امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے

جمعہ 29 جون 2018 15:40

پیپلز پارٹی کے شبیر بجارانی قبل از الیکشن ہی پی ایس 6سے بلا مقابلہ منتخب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار شبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی پی ایس 6سے بلا مقابل ایم پی اے نامزد ہو گئے، ریٹرننگ افسر نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن 2018کے پہلے ایم پی اے شبیر بجارانی بلا مقابلہ جیت گئے، شبیر بجارانی پی ایس 6سے پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے، ریٹرننگ افسر نے پہلے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شبیر بجارانی میر ہزار خان بجارانی مرحوم کے بیٹے ہیں،شبیر بجارانی پی ایس کشمور سے ہمیشہ انتخابات روایتی طور پر لڑتے ہیں،4 امیدوار ان کے مقابلے میں تھے، چارو دستبردار ہو گئے، چاروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،ایک شخص باقی تھا جس نے اعتراض کیا اس نے بھی اپنے کاغذات واپس لے لئے، شبیر بجارانی پیپلز پارٹی سے ناراض ہو گئے تھے اور پارٹی چھوڑنے کا ارادہ کرلیا تھا مگر آصف زرداری اور دیگر رہنمائوں کے منانے کے بعد انہوں نے کچھ روز قبل اپنا ٹکٹ جمع کرا دیا تھا۔