جنرل الیکشن کے سلسلہ میں مانیٹرنگ آفیسران کی تقریب حلف برداری ‘ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلف لیا

مانیٹرنگ افسران اپنا کردار غیر جانبداری اور ایمانداری سے سرانجام دیں ‘غفلت برداشت نہ کی جائیگی ‘سجاد حسین سندھڑ

جمعہ 29 جون 2018 16:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) جنرل الیکشن 2018کے سلسلہ میں مانیٹرنگ آفیسران کی تقریب حلف برداری ‘ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور/ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد و مانیٹرنگ افسران سے غیر جانبداری کا حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2018کے سلسلے میں مانیٹرنگ آفیسران کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں منعقدہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر قصوررانا محمد ارشد سمیت 18مانیٹرنگ افسران سے جنرل الیکشن 2018ء کے سلسلے میں اپنا کردار غیر جانبداری اور ایمانداری سے سرانجام دینے کیلئے حلف لیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سجاد حسین سندھڑ نے تمام مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے مخصوص علاقوں میں بلا خوف خطر غیر جانبداری سے مانیٹرنگ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی امیدوار الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود انکے کام کی نگرانی کرینگے اور اس قومی فریضے کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہ کی جائیگی ۔