مستونگ و گردونواح میںبجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام و زمیندار سراپااحتجاج

جمعہ 29 جون 2018 17:43

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) مستونگ و گردونواح میںبجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام و زمیندار سراپااحتجاج،گزشتہ روز صبح 8بجے مستونگ میں 2مختلف مقامات پر کوئٹہ کراچی و کوئٹہ نوشکی قومی شاہراہ احتجاجا بلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق مستونگ و گردنواح کے علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کھڈکوچہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے سربراہ حاجی عبدالعزیزشاہوانی کی قیادت میں زمینداروں نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور لکپاس کے مقام پر نواب زادہ میرسراج خان رئیسانی کی قیادت میں عوام اور زمینداروں نے کوئٹہ کراچی،نوشکی روڈ کو ٹریفک کیلئے احتجاجا بلاک کردیا ہے دونوں مقامات پر عوام کی بڑی تعداد نیروڈ پردہرنادیا اور روڈ بندہونے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پنس گئے اور سخت گرمی میں مسافروں خصوصا خواتین بچوں اور معزور افراد کو سخت مشکلات کاسامناکرناپڑرھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمستونگ قائم خان لاشاری و ایس ڈی او کیسکوبلال رند و دیگر حکام کی مظاہرین سے دہرناختم کرنے کیلئے مزکرات کئے اور 5 پانچ گھنٹے کے بعد یقین دہائی پر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔