آئندہ الیکشن میں راولپنڈی کے حلقوں سے مسلم لیگ ن کلین سوئیپ کریگی،ممبر چکلالہ بورڈ

جمعہ 29 جون 2018 18:14

راولپنڈی29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر کینٹ بورڈچکلالہ وارڈ5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی11سے مسلم لیگ ن کی قیادت نے 10سال بعد راجہ ارشد محمود پرایک بارپھراعتماد کااظہارکرتے ہوئے ٹکٹ دیا ہے جن کی کامیابی کیلئے ن لیگ کے تمام کارکنان ،مقامی عہدیداران متحدہوکر مہم چلارہے ہیں،راجہ ارشدمحمود کی حلقہ کے عوام کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں بطور چیئرمین زکوة کمیٹی بھی وہ عوام کے کام آتے رہے مسلم لیگ ن کیساتھ انکی وابستگی بھی بغیر کسی مفادکے رہی محنتی اور پارٹی کیساتھ مخلص انسان ہیں ان کی کامیابی یقینی ہے ایم این اے کے امیدوار حنیف عباسی اور راجہ ارشد کی الیکشن مہم ڈورٹوڈور شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے گلستان کالونی میں اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،الحاج خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے راولپنڈی شہر و کینٹ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں آج تک اتنے ترقیاتی کام کوئی دوسری حکومت نہیں کراسکی،انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں راولپنڈی شہر وکینٹ کے حلقوں سے مسلم لیگ ن کلین سوئیپ کریگی کیونکہ عوام باشعور ہیں اوربہتر طورپرجانتے ہیں کہ صرف مسلم لیگ ن ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرسکتی ہے انشاء اللہ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہی بنے گی۔