میپکو نے بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

جمعہ 29 جون 2018 20:09

ملتان۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) میپکو ترجمان کے مطا بق ملتان شہر میں نئے فیڈرز کی تنصیب، بائفرکیشن ،کھمبوں کی تبدیلی اور ضروری مرمت کے باعث سے بجلی کی فراہمی2 جولائی کومختلف اوقات میں بند رہے گی اس بندش سے 11KVنیو لاڑ،اولڈ لاڑ،اے اینڈ بی،پیپلز کالونی،وہاڑی روڈ،دنیا پور اور نشاط فیڈرز صبح ساڑھے چھ بجے سے دن ساڑھے دس بجے تک،11KVماڈل ٹائون،بی زیڈ یو،بُچ ولاز،پیر اکبر شاہ،ڈیہڑ،محمود کوٹ اور حسن آباد فیڈرز صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے گیارہ بجے تک اور11KVاولڈ ایکسپریس، نیو ایکسپریس،اولڈ رضا ہال،سورج میانی،اولڈ جناح ٹائون اور سٹیٹ بینک فیڈرزصبح ساڑھے چھ بجے سے دن ساڑھے دس بجے تک متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

2جولائی کو 132KVجلال پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVخان بیلہ،ظفر آباد،غازی پور اور بہیلی شریف فیڈرز سے صبح ساڑھے چھ بجے سے دن ساڑھے دس بجے تک،132KVمبارک پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک11KVسٹی مبارک پور اور ٹبی داتا خان فیڈرز سے صبح چھ بجے دن دس بجے تک ، 11KVپاکپتن روڈ فیڈر ( کمیرگرڈاسٹیشن) اور 11KVرنگ شاہ فیڈر ( عارفوالہ گرڈاسٹیشن ) سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔