ایک ہفتے کے دوران کوہاٹ پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائی ، ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 جون 2018 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) کوہاٹ میں سماج دشمن عناصرکے خلاف کاروائی کے دوران ایک ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ پولیس نے ہفتہ رفتہ کی کاروائیوںمیں زیر حراست افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سہیل خالد کی کوہاٹ میں ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کریک ڈائون عمل میں لانے کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر چودہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا اور اس دوران 1080مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

آپریشن کے دوران غیر قانونی ہتھیاروں اور منشیات کی بھاری کھیپ بھی قبضے میں لی گئی جن میں 9 کلاشنکوف،34بندوقیں،17رائفلیں،60پستول،مختلف بور کے ہزاروں کی تعداد میں کارتوس،25کلو گرام چرس اور30لٹر شراب شامل ہیں۔آپریشنز کی کاروائی میں گرفتار افراد کو چھان بین کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کرنے کے بعد اسلحہ و منشیات رکھنے کے جرم میں بعض افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :