Live Updates

الیکشن کا دباو یا کچھ اور

تحریک انصاف کے رہنما علی دریشک جلسوں میں رورو کر غیبی امداد مانگنے لگے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 29 جون 2018 22:11

الیکشن کا دباو یا کچھ اور
ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون 2018) :الیکشن کا دباو یا کچھ اور، تحریک انصاف کے رہنما علی دریشک جلسوں میں رورو کر غیبی امداد مانگنے لگے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔

اس الیکشن کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کہ اس الیکشن میں بہت سی سیاسی جماعتوں کا سیاسی مستقبل بھی طے ہو گا بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاسی طاقت تحریک انصاف۔ دونوں جماعتوں نے ہی اس الیکشن کو بڑا سیاسی معرکہ سمجھ کر سیاسی جنگ شروع کر دی ہے۔مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا یہ بھی ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہل ہو چکے ہیں تاحال وہ ابھی بھی مسلم لیگ ن کی انتخابی کمپئین چلانے میں آگے آگے ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نہ صرف پارلیمانی سیاست میں زندہ ہیں بلکہ وہ بھرپور انداز میں الیکشن لڑ کر اس مرتبہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت بھی قائم کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے کافی پر امید بھی ہیں۔تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم کا اعلان کردیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما اپنی اپنی الیکشن کیمپئن میں مصروف ہو چکے ہیں۔

تاہم تحریک انصاف کے کچھ رہنماوں پر الیکشن کا دباو اتنا بڑھ چکا ہے کہ وہ الیکشن میں کامیابی کے لیے دعاوں اور غیبی امداد کے منتظر ہو گئے ہیں۔ایسے ہی رہنماوں میں سے ایک رہنما احمد علی دریشک ہیں۔نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق علی دریشک انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے میں الیکشن کی فتح کے لیے دعا کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔علی دریشک نے دعا میں غیبی امداد کی بھی درخواست کی۔یاد رہے کہ علی دریشک پہلے بھی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر پی پی 243سے الیکشن لڑ چکے ہیں اور ایم پی اے بھی منتخب ہو چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات