پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعہ 29 جون 2018 23:50

لاڑکانہ۔ 29جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے لاڑکانہ کے مشہور چور سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدری پولیس نے چوری کے بروقت اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 10 مقدمات میں مطلوب ملزم روحیل مسیح کو ریوالور اور گولیوں سمیت، رتوڈیرو پولیس نے روپوش ملزم شاہد گھانگھرو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، دوران چیکنگ ملزم دلبر چانڈیو کو ایک کلو ایک سئو گرام چرس سمیت، گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے ملزم خان محمد چانڈیو کو ایک کلو چرس سمیت، تعلقہ پولیس نے اکبر چانڈیو کو ایک کلو ایک سئو گرام چرس سمیت اور سی آئی اے پولیس نے روپوش ملزم گلشیر خروس کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوری کے عادی ملزم روحیل مسیح پر ڈکیتی، چوری، مںشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 10 مقدمات درج ہیں جسے چوری کے دوران بروقت کاروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم چند سال قبل مندر سے مورتیوں کی چوری میں بھی ملوث رہا، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔