بھارتی،اسرائیلی اور افغانی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں گڑ بڑ پھیلانے کا منصوبہ بے نقاب

بھارتی،اسرائیلی اور افغانی خفیہ ایجنسیوں نے پی ٹی ایم،ایم کیو ایم لندن اور کالعدم تنظیموں کے ذریعے سے فسادات پھیلائے جانے تھے،3 ارب روپے کی فنڈنگ بھی کی، میڈیا رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 1 جولائی 2018 11:54

بھارتی،اسرائیلی اور افغانی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے پاکستان میں ہونے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2018ء) را، موساد، این ڈی ایس ،سی آئی اے کا انتخابات میں گڑ بڑ پھیلانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایم،ایم کیو ایم لندن اور کالعدم تنظیموں کے ذریعے سے فسادات پھیلائے جانے تھے۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں فسادات پھیلانے کے لیے را، موساد، این ڈی ایس ،سی آی اے نے باقاعدہ منصوبہ بندی بنا رکھی تھی۔

جس کے تحت پاکستان کے اندر مذہبی اور سیاسی لیڈروں کانشانہ بنایا جانا تھا۔اور جلسے جلوسوں میں ٹارگٹ کلنگ کی جانی تھی۔اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے درمیان لڑائی جگھڑے کروانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔اس مقصد کے لیے سندھ کے اندر ایم کیو ایم لندن جب کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اندر منظورپشتین گروپ سے فسادات برپا کروانے تھے۔

(جاری ہے)

جب کہ پنجاب کے اندر اس حوالے سے کالعدم تنظیموں کو متحرک کیا گیا تھا۔اور اس تمام مقصدکے لیے فنڈنگ بھی کی گئی تھی۔را اورموساد سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کی طرف سے 3 ارب روپے کی فنڈنگ کی گئی تھی۔تا کہ پاکستان کے اندر لا قانونیت پید کی جائے۔یاد رہے اس سے پہلے بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے بیرونی قوتوں سے رابطے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما غیر ملکی ایجنسیوں سے ہدایت لے رہے ہیں۔اہم ترین ملکی اداروں کی طرف سے تیار کردہ کوائف کے مطابق پی ٹی ایم کے را، موساد، سی آئی اے اور این ڈی ایس کے ساتھ ایک ماہ سے کے دوران تین سو بار رابطوں کاانکشاف ہوا ہے۔ مذکرات اور ان کے مطالبات کے لیے بلایا گیا گرینڈ جرگہ انتظار کر رہ گیا۔لیکن پشتون تحفظ مومنٹ کو کا کوئی رہنما وعدے کے باجود مذکرات کے لیے نہ پہنچا۔

مذکرات میں شامل نہ ہونے کی ایک روز قبل ہی افغانستان اور بھارتی نیوز چینلز سےخبریں چلا دی تھیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کی طرف سے اداروں کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے،بلوچوں کے حقوق کے نام پر سیاست کرنے اور مظلوم بن کر سامنے آنے کے بعد مختلف سایسی جماعتوں اور قبائلی رہنماؤں پر مستمل گرینڈ جرگہ تشکیل سے دیا گیا تھا۔