ہم متحدہ مجلس عمل کے فیصلوں کے پابند ہیں اور ہم دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے ہی کے ذریعے الیکشن جیتیں گے‘مولانا عبدالرشید

اتوار 1 جولائی 2018 15:00

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) ہم متحدہ مجلس عمل کے فیصلوں کے پابند ہیں اور ہم دینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے ہی کے ذریعے الیکشن جیتیں گے چاہے کوئی ساتھ دیں یا نہ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل حلقہ این اے 41 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالرشید نے گذشتہ روز تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں جمعیت علمائے اسلام حلقہ این اے 41 کا ایک عظیم الشان منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔

شمولیتی پروگرام میں مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد مستعفی ہو کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیتی پروگرام سے حلقہ این اے 41 کے امیدوار سابقہ سینیٹر مولانا عبدالرشید نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ تمام حضرات کا تعاون کرنے پر مشکور ہوں اور متحدہ مجلس عمل جماعت اسلامی کے بغیر ہی اس حلقے پر کامیابی حاصل کریگی اور دھوکہ دینے والے افراد کو مسترد کردیگی۔