این آر او۔۔اور ڈیل کی خبریں،مشاہد حسین سید لندن میں نواز شریف کیلئے کیا پیغام لے کر گئے

معاملات کے حل کیلئے جانتے ہیں مسلم لیگ ن نے کونسی شرائط رکھ دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 جولائی 2018 12:16

این آر او۔۔اور ڈیل کی خبریں،مشاہد حسین سید لندن میں نواز شریف کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 جولائی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی جماعت ڈیل یا این آر او کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا باہر کی کوئی بھی قوت اس وقت پاکستان کو کہہ سکتی ہے کہ آپ ذرا اس موصوف کو مقدمات ختم کر کے انہیں باہر کروا دیں ، وہ ہرگز یہ نہیں کرسکتیں ، زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ اخباروں میں خبریں چھاپ دیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے جو بات کی ہے ، انہوں نے اپنے بھائی کو دھبڑ دوس کر دیا ہے۔

جبکہ شہباز شریف نے نیا آئین بنانے کا بیان دیا تو ان کی بات پر ایک خاموشی چوبیس گھنٹے گزر گئے ہیں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیا آئین بنایا جائے جس میں فوج سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھ کر ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی طے کرے جبکہ دوسری جانب بڑے بھائی نے فرمایا کہ آئی ایس آئی نے رانا اقبال سراج دباﺅ ڈالا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جو شرائط عائد کی ہیں وہ ایسے ہی نہیں ہیں ، پاکستان سے مشاہد حسین پیغام لے کر گئے ہیں، اور اس کے پیچھے بھی ایک کہانی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تین شرائط رکھ دی تھیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے تین شرائط رکھی تھیں۔پہلی شرط یہ ہے کہ پاک فوج الیکشن پراسس سے باہر ہو جائے۔دوسری شرط یہ ہے کہ عدالت سے نا اہل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جائے،فیصلہ عوام کریں گے۔جب کہ تیسری شرط یہ ہے نگران وزیر اعلی پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2018ء کے الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ ن کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الیکشن 2018ء سے قبل مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں کو نا اہل قرار دیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔اور اب ن لیگ نے الیکشن کے بائیکاٹ کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔