Live Updates

مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کر دینگے، اسد عمر

پیر 2 جولائی 2018 14:32

مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کر دینگے، اسد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کر دینگے، پیپلزپارٹی کیساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سیاستدانوں پرپتھراو اچھی بات نہیں میں اس کی مذمت کرتاہوں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے دربار عالیہ موہڑہ شریف آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے نوازشریف انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے بائیکاٹ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ الیکشن کا بائیکاٹ کرے تو یہ ان کا سیاسی حق ہے۔اسد عمر نے کہا کہ میرے حلقے میں نہیں پورے اسلام آباد میں لوگ پانی کوترس رہے ہیں،عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پہلی ترجیح پانی کے مسئلے کاحل ہوگا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسلام آباد میں 10کروڑ گیلن پانی کی کمی ہے، ہم نے پانی کیلئے قائمہ کمیٹی،سی ڈی اے اور سڑکوں تک کوشش کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات