Live Updates

نواز شریف نے بڑے چوروں کا بندوبست کیا، تحریک انصاف کے رہنما کی زبان پھسل گئی

چوہدری نثار کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سرور خان نواز شریف کی تعریف میں بول پڑے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 3 جولائی 2018 22:12

نواز شریف نے بڑے چوروں کا بندوبست کیا، تحریک انصاف کے رہنما کی زبان ..
ٹیکسلا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-03جولائی 2018ء) :نواز شریف نے بڑے چوروں کا بندوبست کیا، تحریک انصاف کے رہنما کی زبان پھسل گئی۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف این اے 63 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سرور خان نواز شریف کی تعریف میں بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات جاری و ساری ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سمیت متعدد جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعہ شروع ہوچکا ہے۔ایسے اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔اس حوالے سے ووٹر کو لبھانے اور اسکا ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رہنماوں نے بھی زور لگانا شروع کر دیا ہے۔کوئی منشور سے ووٹر کو راغب کر رہا ہے تو کوئی سیاسی نعروں سے ووٹرز کو جوش دلا رہا ہے اور جوش خطابت میں ہمارے سیاسی رہنماوں کی زبان پھسل جانا بڑا واقعہ نہیں ہے،ہمارے ہاں ایسا ہوتا ہے زبان پھسلنے کے باعث ہمارے سیاسی رہنما خود ہی مذاق بن جاتے ہیں ۔

ایسا ہی کچھ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف این اے 63 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سرور خان کے ساتھ پیش آیا۔تحریک انصاف کے رہنما کی زبان پھسل گئی۔سرور خان نواز شریف کی تعریف میں بول پڑے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بڑے چوروں کا بندوبست کیا ہے۔غلطی کا احساس ہوا تو کہنے لگے کہ نہیں عمران خان نے بڑے چوروں کا بندوبست کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی زبان بھی پھسلی تھی اور وہ بلے کی بجائے تیر کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے رہے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات