Live Updates

لوگوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، ظفرعلی شاہ نے کبھی نواز شریف کا دفاع نہیں کیا،

انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق سینیٹر بیرسٹر ظفر علی شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 5 جولائی 2018 23:02

لوگوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، ظفرعلی شاہ نے کبھی نواز شریف کا دفاع نہیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) لوگوں کے ضمیر جاگ رہے ہیں، ظفرعلی شاہ نے کبھی نواز شریف کا دفاع نہیں کیا، میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ بات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما اور سابق سینیٹر بیرسٹر ظفر علی شاہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ان کی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیجا گیا، اربوں روپے کی کرپشن پکڑے گئی، سابق وزیراعظم جواب کیوں نہیں دیتے، انہوں نے اسمبلی میں خود کہا تھا کہ لندن فلیٹس 2006ء میں خریدے، کل نواز شریف کا فیصلہ آ رہا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں خود آ کر فیصلہ سنوں گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر ترین رہنما اور سابق سینیٹر بیرسٹر ظفرعلی شاہ نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پرکرپشن کا کوئی داغ نہیں اور انہوں نے ہمیں روشن پاکستان کی امید دلائی ہے اس لئے آج سے یہی میرے قائد ہیں جبکہ عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی تک کسی سیاستدان کو نہیں پکڑیں گے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نواز شریف اب اخباروں میں یہ فیصلہ پڑھیں گے، ملک میں یہ کیسا تماشا ہو رہا ہے ہم خود اپنے ملک کو بنانا ری پبلک بنارہے ہیں بڑے ڈاکو اسمبلی میں اورغریب جیل میں نظرآتا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا دل اور دعا کلثوم نواز کے ساتھ ہے، میری والدہ کو بھی کینسر تھا اور یہ بہت بُری اور سخت بیماری ہے لیکن نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز عوام کو جذباتی بلیک میل کر رہے ہیں، انہیں کلثوم نواز اس وقت یاد نہیں آئی جب یہ جلسے کر رہے تھے، ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف پاکستان آئیں کیونکہ اڈیالہ جیل آپ کا انتظار کر رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات