Live Updates

شہید ذوالفقار بھٹو کا خاندان ان کی فلاسفی پر عمل پیرا ہے، اس لئے عوام انہیں قیادت کے اہل سمجھتے ہیں ،

عمران نیازی گولڈ سمتھ کے وارث اور جمائما کے ٹکڑوں پر پل کر ان کے پیسوں سے سیاست کر رہے ہیں پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا عمران خان کے بیان پرردعمل کا اظہار

جمعرات 5 جولائی 2018 23:11

شہید ذوالفقار بھٹو کا خاندان ان کی فلاسفی پر عمل پیرا ہے، اس لئے عوام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے چارسدہ کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خاندان ان کی فلاسفی پر عمل پیرا ہے اس لئے عوام انہیں قیادت کے اہل سمجھتے ہیں جبکہ عمران نیازی کا معاملہ یہ ہے کہ وہ گولڈ سمتھ کے وارث ہیںاور جمائما کے ٹکڑوں پر پل کر ان کے دئیے ہوئے پیسوں سے سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی بدقسمتی اس سے زیادہ کیا ہوگی کہ ان کے بیٹے ان کی سیاست سے لا تعلق ہیں اور ان کی بہنیں ان کی شکل دیکھنے کی روادار نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوام کی جانب سے شاندار استقبال دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران کے کرتوت کے پی میں بے نقاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں میٹرو سے لے کر بلین ٹری سونامی ان کی کرپشن کی گواہی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام فیصلہ کریں گے اب کسی آشا پاشا کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ سعید غنی نے کہا کہ آئندہ انتخابات عمران نیازی کے آخری انتخابات ہیں کیونکہ شکست کے بعد ان کی تمام اے ٹی ایم مشینیں واپس ہو جائیں گی اور انہیں کرائے پر لی ہوئی شیروانی بھی واپس کرنا پڑے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات