گھانا؛شدید بارشیں، 12 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

امدادی کارروائیاں جاری ،تقریباً 150 افراد کو بچا لیا گیا ہے،نمائندہ ادارہ برائے انسداد آفات افسر جوزف آسو منگ

جمعہ 6 جولائی 2018 15:55

گھانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) گھانے میں جاری شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ادارہ برائے انسداد آفات کے رابطہ افسر جوزف آسو منگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بوسوم ٹوا نامی شہر میں 2روز سے جاری موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے،جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے ہیں۔آسومنگ نے کہا کہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک تقریباً 150 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی گھانا میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :