تحریک منہاج القرآن یونین کونسل دودنیال کے زیر اہتمام عظمت مصطفیٰ کانفرنس کی تایارں مکمل کردی گئیں

جمعہ 6 جولائی 2018 16:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جولائی2018ء) تحریک منہاج القرآن یونین کونسل دودنیال کے زیر اہتمام عظمت مصطفیٰ کانفرنس کی تایارں مکمل کردی گئی ،اعظم الشان کانفرنس کل 8جولائی بروز اتوار جامعہ مسجد حنفیہ دودنیال میں ہو گی جسکی صدارت پیر طریقت الحاج میاں محمد شفیع جھاگوی کریں گے جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ پروفیسر رانا ادریس کریں گے محفل میں دیگر علماء کرام اور نعت خواں بھی خصوصی شرکت کرینگے اس روح پرور محفل کے تمام تر انتظامات مکمل کردیے گئے ہیں محفل میلاد کے کوارڈنیٹر قاری فاروق عبداللہ کے مطابق 8بجے اس با برکت محفل کا آغاز کردیا جائے گا جس میں پاکستان و آزاد کشمیر کے معروف سکالرز نعت خواں علماکرام بارگاہ الہی سرور کائنات نبی آخر الزمان حضرت محمدؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے محفل نعت کے موقع پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا اور لنگر کا اہتتمام بھی کیا گیا ہے تمام اکابرین سے پرزور شرکت کی اپیل ہے

متعلقہ عنوان :