ڈی آئی خان ‘عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 7 جولائی 2018 21:54

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2018ء) عام انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں ،انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سیشن عدالت ڈیرہ کے کانفرنس ہال میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس حلقہ این اے 38 ڈیرہ ون کے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج سید عارف شاہ ،حلقہ این اے 39 ڈیرہ ٹو کے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل سیشن جج شاکر اللہ خان اور حلقہ پے کے 99 کلاچی کے ریٹرنگ آفسیر سول فضل ناصر شاہ کے علاوہ تینوں حلقوں کے امیدوراروں اور ان کے پولنگ ایجنٹس نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ریٹرنگ افسران نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فری ،فیئر اور ٹرانسپیرنٹ الیکشن کا انعقاد ان کی بنیادی ذمہ داری اورڈیوٹی ہے ۔

(جاری ہے)

تمام امیدوار ان کے لئے برابر اور قابل احترام ہیں لیکن الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔الیکشن کے روزہنگامہ آرائی ،لڑائی جھگڑا یا کوئی بھی غیر قانونی حرکت قابل گرفت ہوگی اور اس کے لئے پھر قانون حرکت میں آئے گا۔غیرقانونی اقدام کی صورت میں بھرپور قانونی کاروائی ہو گی اور سخت سزا دی جائے گی ۔ریٹرنگ افسران نے کہا کہ ان کے حلقوں میں پولنگ کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جہاں بھی شکایات موصول ہورہی ہیں انہیں ساتھ ساتھ دور کیاجارہا ہے۔