متحدہ مجلس عمل قوم کی امیدوں کا مرکز و محور ہے ۔ بحر اللہ خان ایڈوکیٹ

قوم 25 جولائی کو کتاب پر مہر لگا کر قومی لیٹروں کا کڑا احتساب کریں گی،جماعت اسلامی رہنماء

اتوار 8 جولائی 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء اور حلقہ پی کے 76 سے متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار بحر اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ناروا لوڈشیڈنگ ،پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی میں ہونے والا اضافہ اور بے روز گاری سابقہ حکومتوں کی نا قص کارکردگی کا شاخسانہ ہے ۔عوام سیکولر اور لا دین جماعتوں کی کار کرگی سے مایوس ہو چکے ہیں اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے متحدہ مجلس عمل سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار پی کے 76 بحر اللہ خان ایڈوکیٹ نے صمدو گڑھی بشیر آباد میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام اور انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر این اے 31 کے امیدوار صدیق الرحمان پرا چہ ،جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی جلیل جان شمس الرحمن شمسی ،سابق ناظم محمد اسماعیل جان اوردیگر مقامی قائدین نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ قوم کو درپیش مسائل اور مشکلات گزشتہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی کا آئینہ دار ہے ۔