Live Updates

پاکستان کی ترقی کے لیے ہراس شخص کو پکڑنا ہوگا جس نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا ،سینیٹر چوہدری سرور

پیر 9 جولائی 2018 23:10

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) رہنما پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لوگوں میں تبدیلی کی خواہش دیکھ رہا ہوں، مجھے یقین ہو جاتا ہے 25جولای بلے کی ہے جتنے لوگ آج مسلم لیگ ن سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اس کی پنجاب میں مثال نہیں حکمرانوں نے صرف ملک کو لوٹا ہے اگر یہ عوام سے مخلص ہوتے لوٹا ہوا مال پاکستان میں رکھتے ملک کو لوٹنے والوں کے دوبئی جرمنی لندن میں محلات ہیںسب نے پاکستان میں ظلم کیا ان میں بیوروکریٹ ریٹائرڈ جج اور فوج کے لوگ شامل ہیں لوٹ کھسوٹ کے 3سو بلین ڈالر باہر دنیا کے بنکوں میں پڑے ہیں جو فیصلہ ہوا ہے یہ شروعات ہے قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ۔

(جاری ہے)

و مقامی ہال میں ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کی طرف سے بلائے گئے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا احتساب کی شروعات ہو چکی ہے گر احتساب نواز شریف سے شروع ہوکر اسی پر ختم ہونا ہے تو پاکستان ترقی نہیں کر سکتا پاکستان کی ترقی کے لیے ہراس شخص کو پکڑنا ہوگا جس نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا اگر احتساب ہو گا تو ہر کرپٹ آدمی کا ہو گا جس نے پیسہ ملک سے باہر رکھا ہے اس ملک میں کرپشن کینسر بن گیا ہے کسی محکمے میں رشوت کے بغیر کام نہیں ہوتااگر اللہ نے موقع دیا ہر کرپٹ آدمی چاہے مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اورکسی پارٹی یا پی ٹی آئی سے ہو اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے ہم نے دوسروں کو اس لے لیا بعض دفعہ کڑوی گولیاں کھانی پڑتی ہیں ہم ان کو ٹھیک کر لیں گے جب عمران خان وزیراعظم ہو گا وہ کسی کو کرپشن نہیں کرنے دے گا کرپٹ لوگوں کو نکال دے گاتقریب سے ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سمیت دیگران نے خطاب کرتے ہوئے اپنی حمایت کا یقین دلایا تقریب میں پی ٹی آئی امیدوار صوبائی اسمبلی سونیا علی رضا شریک ہوئیں جبکہ امیدواروں قومی اسمبلی مہر ریاض فتیانہ انتظار کے باوجود شامل نہ ہوئے تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی شخصیات اور کارکنوں نے شرکت کی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات