Live Updates

وزارت عظمیٰ کے لیے ماحول تو عمران خان کے لیے سازگار لگ رہا ہے لیکن اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں

ْپاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

منگل 10 جولائی 2018 03:10

وزارت عظمیٰ کے لیے ماحول تو عمران خان کے لیے سازگار لگ رہا ہے لیکن اب ..
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ماحول تو عمران خان کے لیے سازگار لگ رہا ہے لیکن اب یہ عمران خان پر منحصر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑی محنت کی ہے اور شریف خاندان کو یہاں تک پہنچانے میں بھی اسی کا کردار اہم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس لوگ ہماری ہی اکیڈمی سے گئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا بلکہ اس کا انہیں نقصان ہی ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانی حالیہ انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے کیونکہ اگر بھارت نے پانی کھول دیا تو انتخابات کے دوران سیلاب بھی آ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سمیت اپنے تمام ہمسائیوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن اگر ہماری بھارت سے کوئی لڑائی ہوئی تو وہ پانی پر ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈیم ضرور بننے چاہیئں ان ڈیموں کے بغیر گزارہ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی جائے تو کالا باغ ڈیم بھی بن سکتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت بہتر کام کر رہی ہے اور میں ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات