پاک پتن :مسلم لیگ( ن) کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

جھنگ میں سیدہ عابدہ حسین کا تحریک انصاف کے امیدوار کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 11 جولائی 2018 17:01

پاک پتن :مسلم لیگ( ن) کے سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا نے تحریک انصاف کے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11جولائی۔2018ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنما وسابق صوبائی وزیر عطا مانیکا نے این اے 145 میں تحریک انصاف کے امیدوار پیر ولایت شاہ کھگہ کی حمایت کا اعلان کردیااور اپنے بیٹے حیات مانیکا کو مسلم لیگ( ن) کے پینل سے الگ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا این اے 145 میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیااوراپنے بیٹے حیات مانیکا کو احمد رضاکے پینل سے الگ کر لیا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمارے امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیاجس پر میں اپنے بیٹے حیات مانیکا کو احمد رضا مانیکا کے پینل سے الگ کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور ہم این اے 145 میں تحریک انصاف کے امیدوار پیر ولایت شاہ کھگہ کی حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حیات مانیکا بشریٰ بی بی کے داماد ہیںاور وہ پی پی 191 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیرسیدہ عابدہ حسین نے این اے114میں تحریک انصاف کے امیدوارصاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ شاہ جیوناہاﺅس جھنگ میں پریس کانفرنس کے دوران سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ ان کی بیٹی سیدہ صغریٰ امام این اے 115 سے آزاد امیدوار ہیں لیکن انہوں نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے114 آبائی حلقہ ہے، ہماری حمایت سے محبو ب سلطان کی فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ این اے 115میں تحریک انصاف کی امیدوارغلام بی بی بھروانہ الیکشن لڑ رہی ہیں اس لئے وہ این اے 115میں سیدہ صغریٰ امام کی حمایت نہیں کریں گے۔ان کی بیٹی سیدہ صغریٰ امام این اے 115 سے آزاد امیدوار ہیں